رام لیلا میں میرے اور دپیکا کے ’’بوس وکنار‘‘ کے مناظراس سے قبل کبھی نہیں دکھائے گئے ہوں گےرنویرسنگھ

میں خود سوچتا ہوں کہ فلم میں دپیکا کے ساتھ ”بوس وکنار“ کا منظر فلمی تاریخ کا بہترین رومانوی منظر ہے، رنویر سنگھ


ویب ڈیسک October 15, 2013
فلم رام لیلا میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے باعث دپیکا اور رنویر سنگھ ایک مقدمے کا سامنا بھی کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی فلم "رام لیلا" میں دپیکا پڈیکون کے ساتھ فلمایا جانے والا رومانوی سین بالی ووڈ تاریخ کا بہترین رومانوی منظر ہے۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم "رام لیلا" میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈیکون پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے، اپنے ایک انٹرو کے دوران رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ دپیکا اور انہوں نے فلم میں اپنے آپ کو بہترین جوڑی کے طور پر منوایا ہے، رنویر سنگھ نے کہاکہ وہ خود سوچتے ہیں کہ فلم میں دپیکا کے ساتھ "بوس وکنار" کا منظر فلمی تاریخ کا بہترین رومانوی منظر ہے اور انہیں امید ہے کہ انفرادیت کے باعث اس رومانوی منظر پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ فلم رام لیلا میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے باعث دپیکا پڈیکون اور رنویر سنگھ ایک مقدمے کا سامنا بھی کرچکے ہیں تاہم فلم میں بوس و کنار کے بالی ووڈ کے تاریخی مناظر کے انکشاف کے بعد انہیں بھارت میں کس طرح کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں