’کیار‘ کے ٹلنے کے بعد ایک اور سمندری طوفان کی تیاریاں وارننگ جاری

نیا بننے والا طوفان ماہا اگلے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک October 31, 2019
نیا بننے والا طوفان ماہا اگلے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

بحیرہ عرب میں موجود سپر سائیکلون 'کیار' مزید کمزور پڑگیا ہے لیکن محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ایک اور طوفان ماہا کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کیار مزید کمزور پڑگیا ہے اور کراچی سے اب طوفان کا فاصلہ 120 کلو میٹر مزید بڑھنے کے بعد 910 کلو میٹر ہوگیا ہے، آج صبح تک کراچی سے طوفان کا فاصلہ 790 کلومیٹر تھا۔ اگلے 12 گھنٹوں میں کیار طوفان مزید ایک درجہ کم ہوکر کیٹگری 2 میں جاسکتا ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں گلف آف عدن میں داخل ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے نئے سمندری طوفان ماہا کے حوالے سے پہلی ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ایک اور سمندری طوفان ماہا بن گیا ہے۔ ہوا کا کم دباؤ انتہائی تیزی سے تبدیل ہونے والا نیا طوفان ماہا اگلے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں