مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ طلب

عدالت نے94روپے لیٹرفروخت کرنے کا پابندکیا تھا ، 110روپے لیٹربیچا جارہا ہے، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر October 31, 2019
عدالت نے94روپے لیٹرفروخت کرنے کا پابندکیا تھا ، 110روپے لیٹربیچا جارہا ہے، درخواست گزار (فوٹو: فائل)

سندھ ہائی کورٹ نے مقررہ نرخ سے مہنگا دودھ پر فروخت کرنے کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو مقررہ نرخ سے مہنگا دودھ پر فروخت کرنے سے متعلق مہنگا دودھ فروخت ہونے پر حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار عمران شہزاد نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے 94 روپے لیٹر دودھ فروخت کرنے کا پابند کیا تھا اس کے باوجود شہر میں دودھ مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے، آل کراچی ملک ریٹلرز ایسوسی ایشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جائے، شہر کے بیشتر علاقوں میں دودھ اب بھی 110 روپے فی لیٹر روپے فروخت کیا جارہا ہے۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنرز سے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ 12 نومبر کو طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں