16 سالہ نسیم شاہ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تہلکہ مچادیا

16سالہ نسیم شاہ نے تجربہ کار بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا۔

16سالہ نسیم شاہ نے تجربہ کار بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
دورہ آسٹریلیا کیلیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے پیسر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سندھ ٹیم کے دفاع میں گہرے شگاف کیے ہیں۔

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں ان کی ٹیم سینٹرل پنجاب 313 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی، جواب میں منگل کو سندھ نے 72 پر 4 وکٹیں گنوائیں۔


ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی طرف سے کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا سرپرائز پیکیج قرار دیے جانے والے 16سالہ نسیم شاہ نے تجربہ کار بیٹسمینوں خرم منظور(10)، عابد علی(3) اور عمیر بن یوسف(33) کو پویلین کی راہ دکھائی، اسد شفیق(5) کو فہیم اشرف نے پویلین بھیجا، فواد عالم(78) اور سعد علی(60) نے124 رنز کی ناقابل شکست شراکت سے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے ٹوٹل 4 وکٹ پر 196تک پہنچایا۔

بدھ کو میچ کے چوتھے روزنسیم شاہ نے مزید 3 شکار کیے، پیسر نے فواد عالم کی اننگز 92 پر تمام کرنے کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد اور سہیل خان کوکھاتہ کھولنے کی بھی مہلت نہیں دی، میچ میں انھوں نے 19 اوورز میں 78 رنز دیکر 6وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے سندھ کی ٹیم 256 تک محدود رہی۔ دورہ آسٹریلیا سے قبل نسیم شاہ کی عمدہ فارم کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔
Load Next Story