بھارت پاکستان کے ساتھ یواے ای میں کھیلنے کیلئے تیار ہے رکن ایڈہاک کمیٹی شہریارخان


بھارتی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں کھیلتی، شہریارخان۔ فوٹو؛ ایکسپریس
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان نہیں آرہی، ان کا کہنا تھا ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں، شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی سی میں کیا ذمہ داریاں ہوں گی ابھی اس بارے میں کوئی علم نہیں تاہم کرکٹ بورڈ کے چیر مین کے لئے اپنا ووٹ نجم سیٹھی کو دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھنے کے لئے ایک 5 رکنی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں شہریارخان کےعلاوہ نجم سیٹھی، ہارون رشید، نوید اکرم چیمہ اور ظہیرعباس شامل ہیں۔