بھارت پاکستان کے ساتھ یواے ای میں کھیلنے کیلئے تیار ہے رکن ایڈہاک کمیٹی شہریارخان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیر مین کے لئے اپنا ووٹ نجم سیٹھی کو دے دیا ہے، شہریارخان


ویب ڈیسک October 15, 2013
بھارتی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں کھیلتی، شہریارخان۔ فوٹو؛ ایکسپریس

پاکستان کر کٹ بورڈ کے سابق چیر مین اور پی سی بی کی ایڈہاک کمیٹی کے رکن شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے ساتھ دبی اور شارجہ میں کھیلنے کے لئے تیار ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان نہیں آرہی، ان کا کہنا تھا ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں، شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی سی میں کیا ذمہ داریاں ہوں گی ابھی اس بارے میں کوئی علم نہیں تاہم کرکٹ بورڈ کے چیر مین کے لئے اپنا ووٹ نجم سیٹھی کو دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھنے کے لئے ایک 5 رکنی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں شہریارخان کےعلاوہ نجم سیٹھی، ہارون رشید، نوید اکرم چیمہ اور ظہیرعباس شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔