سی این جی اسٹیشنز کو نئے گیس کنکشن دینے کی پابندی ختم

اب کنکشنزفوری مل جائیں گے، عرصے سے بند اسٹیشنز دوبارہ کھل جائیں گے، گاڑیوں میں سی این جی کااستعمال بڑھ جائیگا


پٹرولیم مصنوعات کے کم استعمال پرسالانہ ایک ارب ڈالربچت ہوگی،سی این جی اسٹیشنزکے قیام کی پالیسی بھی لائی جائے،غیاث پراچہ(فوٹو: فائل)

حکومت نے سی این جی اسٹیشن پرگیس کے نئے کنکشن دینے پر عائد پابندی ختم کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سی این جی کنکشن پرکئی برسوں سے عائد پابندی ہٹا لی ہے۔ پابندی کے خاتمے کے بعد سی این جی اسٹیشن لگانے کیلیے فوری گیس کاکنکشن مل جائیگا اورجوگیس نہ ملنے کی وجہ سے پہلے ہی بند تھے، وہ دوبارہ کھل جائیں گے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے پابندی ختم کرنے کو سراہتے ہوئے کہاکہ سی این جی کی وجہ سے حکومت کو ایک ارب ڈالرکا تیل کم امپورٹ کرنا پڑے گا اور سی این جی کے استعمال سے فضائی آلودگی میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ کےمطابق سی این جی اسٹیشن کی بحالی سے گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال میں اضافہ ہوگا جس سے پیٹرولیم مصنوعات کم امپورٹ کرنے سے حکومت کو تقریباً ایک ارب ڈالرسالانہ کی بچت ہوگی۔ حکومت جلد ہی سی این جی سٹیشنوں کے قیام کی پالیسی بھی لائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں