ویزا کی شرط جزوی ختم کرنے کیلیے پاکستان اور کیوبا میں معاہدہ

فریقین نے دواسازی، طب اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

فریقین نے دواسازی، طب اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ فوٹو:فائل

پاکستان اور کیوبا دونوں ملکوں کے مابین ویزا کی شرط کو جزوی طور پر ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

کیوبن نائب صدر سلوا ڈور میسا وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچنے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معززمہمان کاخیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کیوبا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے زلزلہ ہو یا دیگر قدرتی آفات، کیوبا نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔ فریقین نے دواسازی، طب اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔


وزیر خارجہ نے کیوبن نائب صدر کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ کیوبن نائب صدر رابرٹو مورالز اوجیدا اور شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں پاکستان کی طرف سے سیکریٹری داخلہ میجر(ر) اعظم سلیمان جبکہ کیوبا کی طرف سے پاکستان میں تعینات کیوبن سفیر گیبریل کاپوتے نے دستخط کیے، معاہدے کا اطلاق صرف سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد اور سفارتی حکام پر ہوگا۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی، خصوصی یا سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ملک میں داخلے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 
Load Next Story