میرا کی فلم ’’باجی‘‘ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کی زینت بنے گی

فلم’’باجی‘‘ موزیک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی


ویب ڈیسک October 31, 2019
فلم ’’باجی‘‘ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی بہت پسند کی جارہی ہے۔ فوٹوفائل

نامورپاکستانی اداکارہ میرا اورآمنہ الیاس کی فلم ''باجی'' نے موزیک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا۔

اداکارہ میرا، آمنہ الیاس اورعثمان خالد بٹ کی فلم ''باجی'' کو جہاں پاکستانی شائقینوں کی جانب سے اچھا ردعمل ملا، وہیں یہ فلم بین الاقوامی پلیٹ فارمزپر بھی بہت پسند کی جارہی ہے۔

دوماہ قبل فلم ''باجی'' کوموزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جہاں فلم دو ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اور اب ''باجی''ایک اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ''باجی'' بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب

فلم''باجی'' کی ٹیم نے انسٹاگرام پریہ خوشخبری لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم اگلے ماہ 16 نومبرکو وینکور انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اداکارہ میرا نے بھی یہ پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو بتایا کہ ان کی فلم بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم ''باجی''میں اداکارہ میرا نے شمیرا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ ماڈل آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ اورعلی کاظمی نے ثانوی کردار اداکیے تھے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B4PH7qKh2L8/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں