سانحہ تیز گام سلنڈر پھٹنے سے نہیں شارٹ سرکٹ سے ہوا عینی شاہدین

آگ ایئر کنڈیشنڈ بوگی میں لگی جہاں سلنڈر لے جانے کی اجازت ہی نہیں، عینی شاہدین


ویب ڈیسک October 31, 2019
گزشتہ رات سے ہی بوگی میں جلنے کی بو آرہی تھی، عینی شاہدین فوٹو: فائل

KARACHI: سانحہ تیز گام کے عینی شاہدین نے واقعے کو شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سانحہ تیز گام کے رونما ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس کی وجہ سلنڈر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسافروں کے دو سلنڈر پھٹنے کے باعث بوگیوں میں آگ لگی اور زیادہ تر ہلاکتیں مسافروں کے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئیں۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرین میں آتشزدگی کی وجہ سلنڈر دھماکا نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ ہے۔ آگ ایئر کنڈیشنڈ بوگی میں لگی جہاں سلنڈر لے جانے کی اجازت نہیں، گزشتہ رات سے ہی بوگی میں جلنے کی بو آرہی تھی جب کہ ٹرین روکنے والی زنجیر بھی خراب تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |