سانحہ تیز گام اپوزیشن نے آزادی مارچ جلسہ ملتوی کردیا

اسلام آباد میں آج جلسے کا ہمارا کوئی شیڈول نہیں ہے، جب جلسہ ہی نہیں رکھا تو ملتوی کیسے کرسکتے ہیں، جے یوآئی (ف)


ویب ڈیسک October 31, 2019
اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کا آزادی مارچ جلسہ اب کل ہوگا، مریم اورنگزیب۔ فوٹو : فائل

اپوزیشن جماعتوں نے سانحہ تیز گام کے باعث آزادی مارچ جلسہ ملتوی کردیا ہے۔

سانحہ تیز گام کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں نے آزادی مارچ کا آج ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جلسہ ٹرین حادثے کے باعث منسوخ کیا گیا تاہم اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کا آزادی مارچ جلسہ اب کل ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان جے یوآئی (ف) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج جلسے کا ہمارا کوئی شیڈول نہیں ہے، جب جلسہ ہی نہیں رکھا تو ملتوی کیسے کرسکتے ہیں، شیڈول کے مطابق ہمارا جلسہ کل نمازجمعہ کے بعد ہوگا، آج کا جلسہ ملتوی کرنے بارے ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق

واضح رہے کہ آج صبح کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 73 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے جاں بحق افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تیزگام ایکسپریس کو حادثہ کراچی سے راولپنڈی جاتے ہوئے پیش آیا تاہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ ٹرین کی اکانومی کلاس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی جب کہ مسافروں نے ٹرین سے کود کر جانیں بچائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔