ٹرین میں شارٹ سرکٹ یا تخریب کاری کا کوئی اندیشہ نہیں ڈرائیورکا بیان
حادثے کے بعد بھی تبلیغی جماعت کے مسافروں کو سلنڈر رکھنے سے منع کرتے رہے، ڈرائیور
حادثے کا شکارٹرین کے ڈرائیورمحمد صدیق کا کہنا ہے کہ گاڑی میں شارٹ سرکٹ نہیں ہوا کیوں کہ ٹرین میں شارٹ سرکٹ اورتخریب کاری کا کوئی اندیشہ نہیں۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے حادثے کا شکار تیز گام ٹرین کے ڈرائیورمحمد صدیق کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مسافروں نے زنجیرکھینچی میں نے 3 منٹ کے وقفے سے گاڑی روک لی، گاڑی میں شارٹ سرکٹ نہیں ہوا، حادثے کے بعد بھی تبلیغی جماعت کے مسافروں کو سلنڈر رکھنے سے منع کرتے رہے۔
ٹرین ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹرین میں شارٹ سرکٹ اورتخریب کاری کا کوئی اندیشہ نہیں، حالیہ حادثے کی انکوائری کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ اصل معاملہ کیا ہوا۔
دوسری جانب ٹرین حادثے کے ایک زخمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ سلینڈر پھٹنے کے باعث ہی پیش آیا، میرے سامنے ہی پہلے گیس سلنڈر جلایا گیا اور اس پر سالن گرم کیا گیا پھر چائے بنائی، لیکن جب دوبارہ چائے بنانے لگے سلنڈر پھٹ گیا۔