ارسلان کیسنیب ٹیم کی کمزوریوں کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی قائم

چیئرمین نیب نے سینئر ڈی جی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی، 10روز میں رپورٹ طلب

چیئرمین نیب نے سینئر ڈی جی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی، 10روز میں رپورٹ طلب. فوٹو: پی آئی ڈی

چیئرمین نیب ایڈمرل(ر) فصیح بخاری نے ڈاکٹر ارسلان کیس کی تحقیقات کے لیے نیب کی مشترکہ ٹیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے میں نیب کی مشترکہ ٹیم سے متعلق ریمارکس پر ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو دس روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔


کمیٹی نیب کے سینئر ڈی جی پر مشتمل ہوگی جو سپریم کورٹ کے فیصلے میں کمیٹی کی کارروائی سے متعلق ریمارکس کی روشنی میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی کارروائی کے حوالے سے فیصلے میں ظاہر کی گئی کمزوریوں اور کوتاہیوں کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ میں اس کا بھی جائزہ لے گی کہ مستقبل میں نیب کی تحقیقاتی کارروائی کے دوران اس نوعیت کی کمزوری سامنے نہ آئے،چیئرمین نیب نے کمیٹی کو دس روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story