ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی

25 اکتوبر تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 8 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک October 31, 2019
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 7 ارب 91 کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک فوٹو:فائل

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 7 ارب 91 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں تاہم شیڈول بینکوں کے ذخائر 11 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 17 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کم ہوئے اور 25 اکتوبر تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 8 کروڑ ڈالر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔