کچھ لوگ مذہب کو بنیاد بنا کر امن اور ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں وزیراعلیٰ محمود خان

جو بھی امن کا دشمن ہے اس کا مقابلہ کریں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک October 31, 2019
اب ہم نے اپنے بچوں کے ہاتھوں سے بندوقیں لیکر قلم دینا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ مذہب کو بنیاد بنا کر امن اور ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں لیکن جس طبقے میں بھی لوگ امن کے دشمن ہیں ان کا مقابلہ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے میران شاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مذہب کو بنیاد بنا کر امن اور ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں لیکن جو بھی امن کا دشمن ہے اس کا مقابلہ کریں گے کیوں کہ جتنی بھی ترقی ہو جائے امن کے بغیر کوئی فائدہ نہیں اب ہم نے اپنے بچوں کے ہاتھوں سے بندوقیں لیکر قلم دیناہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کو بھی طورخم کے طرز پر تعمیر کیا جائے گا، جنوبی اضلاع ایکسپریس وے کی تعمیر ان علاقوں کی تقدیر بدل دے گا جب کہ قبائلی اضلاع اور افعان راہداری کو جنوبی ایکسپریس وے سے منسلک کیا جائے گا۔ اور اس ضمن میں قبائلی اضلاع کے لیے 83 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے، تاریخی ترقیاتی بجٹ صوبائی حکومت کی مخلصانہ سوچ کا عکاس ہے جب کہ تمام وعدوں اور ترقیاتی منصوبوں پر من و عن عمل ہوگا۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ 2 ارب 92 کروڑ روپے میران شاہ مارکیٹ کی لینڈ یوٹیلائزیش کی مد میں ریلیز ہو چکے ہیں جب کہ ٹیسکو کو بجلی کے نظام کی بحالی کے لیے 6.9 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، کوشش کریں گے کہ شوال کو ٹورزم زون کا درجہ دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں