حکومت بہترین معاشی ٹیم کی بدولت چیلنجز پر قابو پا رہی ہے وزیر اعظم

حکومت بہترین معاشی ٹیم کی بدولت چیلنجز پر قابو پا رہی ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک October 31, 2019
حکومت کو مختصر اور طویل المدتی چیلنجز کا سامنا ہے، عمران خان (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی نظام کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، حکومت بہترین معاشی ٹیم کی بدولت چیلنجز پر قابو پا رہی ہے۔

اسلام آباد میں کاروبار میں آسانیوں سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا اور اس ترقی میں زیادہ حصہ صنعتوں کا تھا، ایشیا میں پاکستان کا نظام حکومت اور بیورو کریسی بہترین تھی لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے عام آدمی کو ترقی کے ثمرات نہیں ملے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو مختصر اور طویل المدتی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہم پھر بھی ملکی نظام کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ملکی ترقی کے لیے نظام تعلیم کو بہتر بنانا اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اعتماد کا فروغ ضروری ہے، کاروباری آسانیوں سے متعلق اقدامات پر ماہرین کی کاوشیں قابل تعریف اور کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی پر معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، حکومت بہترین معاشی ٹیم کی بدولت چیلنجز پر قابو پا رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے، صدرورلڈ بینک

عمران خان نے کہا کہ انصاف کے نظام کو بہتر بنانے پرکام کر رہے ہیں، اس حوالے سے موجودہ چیف جسٹس کے اقدامات قابل تعریف ہیں، ہم غریب طبقے کوغربت سے باہرلانا چاہتے ہیں، معاشی مشکلات کے باوجود غربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام شروع کیا، خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں