سمندری طوفان ’ماہا‘ کا کراچی سے فاصلہ مزید کم ہوگیا

آج صبح تک ’ماہا‘ طوفان کا کراچی سے فاصلہ 1600 کلومیٹر تھا جو کم ہوکر 1400 کلومیٹر رہ گیا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک October 31, 2019
’ماہا‘ طوفان کا کراچی سے فاصلہ کم ہوکر 1400 کلومیٹر رہ گیا، محکمہ موسمیات (فوٹر: فائل)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان 'ماہا' اور کراچی کے درمیان فاصلہ مزید 200 کلومیٹر کم ہوگیا تاہم طوفان اب بھی کراچی کے جنوب مشرق میں 1400 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے نئے سمندری طوفان ماہا کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی اور بتایا تھا کہ بحیرہ عرب میں ایک اور سمندری طوفان ماہا بن گیا ہے، جو اگلے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح تک کا کراچی سے فاصلہ 1600 کلومیٹر تھا تاہم اب سمندری طوفان ماہا کراچی سے مزید 200 کلومیٹر قریب آگیا ہے اور کراچی کے جنوب مشرق میں 1400 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سابقہ طوفان 'کیار' کراچی سے 130 کلومیٹر مزید دور چلا گیا، آج دن کے وقت طوفان 'کیار' کراچی سے 1030 کلومیٹر کی دوری پر تھا، کیار آج رات گئے تک طوفان سے ہواکے کم دباؤ میں تبدیل ہوسکتا ہے، قوی امکان ہے کہ کیار کل صومالیہ کے ساحلی علاقے کے سمندر میں ختم ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |