غلط عدالتی فیصلہ تباہی کاباعث بنتاہےجسٹس اعجازافضل

جج فیصلوںمیںہرقیمت پرقانون کی پیروی کریں،ایڈیشنل سیشن ججزسے خطاب.

جج فیصلوںمیںہرقیمت پرقانون کی پیروی کریں،ایڈیشنل سیشن ججزسے خطاب۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ عدالت کا غلط فیصلہ معاشرے کی تباہی کا باعث بنتا ہے ججزکو فیصلوں میں ہر قیمت پر آئین وقانون کو فالو کرنا چاہیے۔


فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سے ایک ہفتے کی تربیتی کورس کیلئے آئے ہوئے ایڈیشنل سیشن ججزکو سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ ججزکو فیصلوں میں احتیاط کو ملحوظ رکھنا چاہیے ۔فیصلوں میں غلطیوں کی گنجاش نہیں رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا غلط فیصلے اور اس کے اثرات لمبے عرصے تک معاشرے پر باقی رہتے ہیں جس سے بے چینی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے انہوں نے ججز سے کہا کہ آپ کو ہر صورت میں فیصلوں میں ائین و قانون کو فالو کرنا چاہیے کیونکہ جب آئین و قانون کو فالوکیے بغیر فیصلے کیے جاتے ہیں تو اس کے منفی اثرات معاشرے پر پڑتے ہیں۔
Load Next Story