واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ فون کے لیے فنگر پرنٹ لاک کا اعلان کردیا

بینکنگ ایپ کی طرح اب واٹس ایپ کو بھی نشانِ انگشت سے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک November 01, 2019
واٹس ایپ نے ایپ کھولنے اور بند کرنے کے لیے فنگر پرنٹ آپشن پیش کردیا ہے تاہم اب بھی پوری دنیا میں اسے لاگو نہیں کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

واٹس ایپ نے اپنے اینڈروئیڈ صارفین کےلیے ایک نیا سیکیورٹی فیچر پیش کیا ہے جس کے تحت اب فنگر پرنٹس کے ذریعے اسے لاک اور ان لاک کیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ بہت عرصے قبل واٹس ایپ اس کی بی ٹا ٹیسٹنگ کئی صارفین سے کرواچکا ہے لیکن اب اس کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ فی الحال یہ آپشن اینڈروئیڈ فون کےلیے ہے لیکن آئی او ایس کےلیے بھی اس آپش کو سال کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔

اس کا آپشن سادہ سا ہےکہ اگر آپ کا فون کھلا بھی ہے تو فنگرپرنٹ متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ نشانِ انگشت سے ہی کھولا جائے گا جبکہ کوئی دوسرا اسے کھول نہیں سکے گا۔ واٹس ایپ نے اسے پرائیویسی اور سیکیورٹی کا ایک اضافی آپشن قرار دیا ہے۔ مغربی ممالک میں بینکنگ ایپ میں اسی طرح کی فنگرپرنٹ سیکیورٹی رکھی جاتی ہے۔

تاہم یہ اپ ڈیٹ اب بھی پوری دنیا کے اینڈروئیڈ یوزر کےلیے جاری نہیں کی گئی ہے۔ البتہ اس کا آپشن واٹس ایپ کی پرائیویسی سیٹنگز میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس میں کئی منٹ تک لاک اور ان لاک کے آپشن کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ میسج ظاہر ہونے سے روکنے کے آپشنز بھی موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں