ٹی 10 لیگ پلیئرز کو روکنے پر یو اے ای پی سی بی سے ناراض

احسان مانی نے ملبہ عمران خان پر ڈال دیا، ای سی بی کا آئی سی سی میں جانے پر غور


Sports Desk November 01, 2019
احسان مانی نے ملبہ عمران خان پر ڈال دیا، ای سی بی کا آئی سی سی میں جانے پر غور فوٹو: فائل

ٹی 10 میں پلیئرز کو شرکت سے روکنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ پی سی بی سے ناراض ہوگیا۔

کرکٹ ویب سائٹ 'کرک انفو' کی رپورٹ کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین خالد الزارونی گذشتہ ہفتے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو خط بھیجا جس میں ان سے پاکستانی پلیئرز کو ٹی 10 لیگ میں شرکت سے روکنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے یاد دلایا گیا تھا کہ اس ایونٹ میں یو اے ای کی حکومت بھی شریک ہے، پاکستانی پلیئرز نہ آئے تو اسے نقصان پہنچے گا۔

جواب میں احسان مانی نے فون پر الزارونی سے رابطہ کرکے مبینہ طور پر انھیں کہاکہ وزیراعظم کے کہنے پر این او سی منسوخ کی گئیں، اس لیے انھیں یو اے ای کے وزیر شیخ نیہان مبارک النیہان کے توسط سے عمران خان سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ اس مسئلے کا حل نکلے۔ اس پر ای سی بی نے اب پی سی بی کے معاملات میں حکومتی مداخلت کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے پر غور شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سیزن میں بھی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ٹی 10 لیگ کیلیے این اوسی پہلے روک لیے تھے جنھیں آخری لمحات میں جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں