سگریٹ ٹیکس ٹریسنگ موبائل اپلیکیشن طاقتور لابی نے ختم کرادی
ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کا ٹھیکہ ناتجربے کار کمپنی کو دینا چاہتاہے, انسداد تمباکو نوشی حلقے
انسداد تمباکو نوشی حلقوں نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ سگریٹ کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کی نگرانی کیلیے وضع کردہ ٹریک اینڈٹریس سسٹم کو مضبوط بنایاجائے تاکہ سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔
انسداد تمباکو نوشی حلقوں کاکہناہے کہ ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کا ٹھیکہ ناتجربے کار کمپنی کو دینا چاہتاہے تاکہ سگریٹ کمپنیوں سے ٹیکس وصولی بڑھانے کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو زک پہنچائی جاسکے۔
ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز کے نمائندے ملک عمران کا کہناہے کہ2017میں متعارف کرائے گئے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کا مستقبل غیریقینی کیفیت کا شکار ہے۔ ایک طاقتور لابی سگریٹ کے پیکٹ پر سیل کو ٹریک کرنے کیلیے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم میں شامل موبائل فون اپلیکیشن کا فیچر ختم کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔