وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کا عید کے موقع پرموبائل فون سروس بند کرنے سے انکار

پنجاب پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر صوبے میں موبائل سروس بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی


ویب ڈیسک October 15, 2013
عید الاضحی کے موقع پر ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے، چوہدری نثارعلی خان فوٹو: اے پی پی/فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے عید الاضحی کے موقع پر ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے عید کے موقع پرموبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دھماکے کئی طریقوں سے کئے جاتے ہیں جو سمیں بلاک کر کے نہیں روکے جا سکتے، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے اور ایجنسیاں موبائل سروس بند کرانے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو عید کے موقع پردہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔