وزیراعظم کا کرتارپور آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان

سکھ یاتریوں سے افتتاح اور گروجی کے550ویں جنم دن کےموقع پربھی کوئی واجبات وصول نہیں کئے جائیں گے، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 01, 2019
کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا،محض درست شناخت ہی کافی ہوگی، وزیراعظم عمران خان فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور زیارت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے 2 شرائط ختم کردیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور زیارت کے لیے آنےوالے سکھوں کے لیے 2 شرائط ختم کردی گئی ہیں۔ پہلی انہیں پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا، محض درست شناخت ہی کافی ہوگی۔ جب کہ دوسری ختم کی جانے والی شرط کے مطابق سکھ یاتریوں کو 10 روز قبل اندراج کروانے کی زحمت بھی نہیں اٹھانی پڑے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر یادگاری سکہ جاری

وزیراعظم نے مزید کہا افتتاح اور گروجی کے550 ویں جنم دن کے موقع پر بھی کوئی واجبات وصول نہیں کیے جائیں گے۔



واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو کریں گے جس میں نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارت سے کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں