عید پراے ٹی ایمزکی بلاتعطل کارکردگی کیلیے آن لائن کمپلینٹ سروس کا اعلان
کمپلینٹ کے ذریعے اے ٹی ایم کے ناکارہ ہونے کے حوالے سے لوگوں کی شکایات وصول کی جائیں گی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسزکارپوریشن(ایس بی پی بی ایس سی) پشاور آفس نے خیبر پختونخوامیں عیدالاضحی کے دوران کمرشل بینکوں کی طرف سے اے ٹی ایمز کی بلا تعطل کارکردگی یقینی بنانے کے لیے آن لائن کمپلینٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
اس آن لائن کمپلینٹ کے ذریعے اے ٹی ایم کے ناکارہ ہونے کے حوالے سے لوگوں کی شکایات وصول کی جائیں گی اور ناکارہ اے ٹی ایم کوممکنہ قلیل ترین وقت میں فعال بنایاجائے گا، آن لائن کمپلینٹ سروس عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مہیا کی جائے گی۔ چیف مینجر اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسزکارپوریشن پشاور محمد تنویر الاسلام نے کہا ہے کہ صارفین اے ٹی ایم سے متعلق ہر قسم کی شکایات کے ازالے کے لیے اسسٹنٹ چیف مینجر نور محمد سے رابطہ کر سکتے ہیں تاہم اس دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور کانامزد کردہ عملہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں اے ٹی ایمز کی کارکردگی کا معائنہ اورنگرانی کرتارہے گا۔