جھنگ میں ڈاکٹروں کی غفلت سے 7 بچے جاں بحق ہونے کا انکشاف

ایم ایس کی ہدایات کے باوجود ایوننگ اور نائٹ شفٹ میں سے کسی ڈاکٹر کو معزول نہیں کیا گیا، سیکرٹری ہیلتھ کو خط


ویب ڈیسک November 01, 2019
ایم ایس کی ہدایات کے باوجود ایوننگ اور نائٹ شفٹ میں سے کسی ڈاکٹر کو معزول نہیں کیا گیا، سیکرٹری ہیلتھ کو خط۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے 7 بچے جاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ میں ڈاکٹروں کی غفلت سے 7 بچے جاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سی ای او کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آن کال ڈاکٹرز نے 4 دنوں کے دوران بچوں کی طبیعت بگڑنے پر متعلقہ ڈاکٹروں سے رابطہ کیا تاہم متعلقہ ڈاکٹروں نے بچوں کی بگڑتی طبیعت کے باوجود کوئی جواب نہ دیا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایچ او ڈی چلڈرن وارڈ ڈاکٹرعائزہ یاسین نے گذشتہ 8 ماہ سے کسی شفٹ کے دوران وارڈ کا دورہ ہی نہیں کیا جب کہ ایم ایس کی ہدایات کے باوجود ایوننگ اور نائٹ شفٹ میں سے کسی ڈاکٹر کو معزول نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں