دیوراوربھابھی پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے مقتولہ کا شوہرشدید زخمی

گاؤں بڈھو پالاری میں مسلح افراد کی گھر میں سوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ


Numainda Express October 15, 2013
فائرنگ سے بچ جانیوالے لال بخش پر ملزمان نے کلہاڑیاں برسا دیں، سومر۔فوٹو: فائل

حیدرآباد میں دُہرے قتل کی واردات، دیور اور بھابھی کو قتل کر کے ملزمان فرار، مقتولہ کے شوہر کو کلہاڑیوں کے وارسے شدید زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نسیم نگر تھانے کی حد ود حیدرآباد بائی پاس پر بڈھو پالاری گاؤں کے قریب منگل کو علی الصباح مسلح افراد نے لال بخش کھوسو کے گھرمیں سوئے ہوئے افراد پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے لال بخش کھوسو کی20 سالہ بیوی رانی اور اس کا چھوٹا بھائی 25 سالہ جاوید کھوسو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔



مسلح افراد نے فائرنگ سے بچ جانے والے لال بخش کھوسو کو کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

مقتولین کے قریبی عزیز سومر کھوسو نے ایکسپریس کو بتایا کہ لال بخش نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کا سسرال والوں سے جھگڑا چل رہا تھا، جب کہ لال بخش کھوسو کا کسی سے پلاٹ پر قبضے کا بھی تنازع چلا آ رہا تھا۔ سومر کھوسو کے مطابق حملے میں لال بخش کے سسرالی بھی شریک تھے، وہ تدفین کے بعد ہی مقدمہ درج کرائیں گے۔ دوسری جانب پولیس نے قتل کی واردات کو پرانی دشمنی قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں