ٹنڈوآدم ڈاکووں نے بس لوٹ لی مسافروں پروحشیانہ تشدد
ملزمان نے کوچ کے مسافروں سے لاکھوں کی نقدی و طلائی زیورات چھین لیے۔
کراچی سے ٹنڈوآدم آنے والی مسافر کوچ اوڈیرو لال تھانے کی حدود میں کھورکھانی نہر پر پہنچی تو گھات لگاکر بیٹھے 12مسلح ڈاکوؤں نے بس پر فائرنگ کرکے اسے روک لیا اور 40 سے زائد مرد و خواتین مسافروں کو یرغمال بناکر ان پر تشدد کیا اور لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات ، موبائل فون لوٹ لیے۔
قریب واقع کاٹن فیکٹری سے چوکیدار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی تو ملزمان نے فیکٹری پر بھی اندھا دھند گولیاں برسادیں۔
کئی گولیاں فیکٹری کے دفتر میں لگیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈاکو مسافروں کو لوٹنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اڈیرو لال پولیس اطلاع ملنے کے باوجود 3 گھنٹے دیر سے پہنچی۔متاثرہ لوگوں نے کھوجیوں کی مددسے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، ڈاکو اڈیرو لعل اسٹیشن کی جانب فرار ہوگئے۔ آخری اطلاعات تک پولیس ناکام واپس لوٹ گئی۔