کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس میں آگ لگ گئی

بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس


ویب ڈیسک November 01, 2019
بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس۔ فوٹو : فائل

سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں میں آگ لگ گئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور مسافروں کو ریسکیو کیا۔

پولیس کے مطابق بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے 2 بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم آگ لگنے کے فوراً بعد انجن اور دیگر بوگیوں کو الگ کردیا گیا، آگ بجھانے کے بعد سکھر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پہلے کبھی بھی اس طرح کا واقع کسی بھی ٹرین میں پیش نہیں آیا جب کہ تخریبی عنصر کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا ہے تاہم تحقیقاتی ٹیم آگ لگنے کے اسباب تلاش کرکے کل تک رپورٹ جمع کرائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں