
گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے میں 74 افراد جان کی بازی ہار گئے تھےجب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ سانحہ تیزگام پر نہ صرف پورا پاکستان سوگ میں ہے بلکہ فنکار برادری نے بھی نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ نےسانحہ تیزگام پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو اس وقت جب بھی کوئی ٹرین حادثہ ہوتا تھا تو عمران خان کا مطالبہ ہوتاتھا وزیر ریلوے کا استعفیٰ۔ اور اب تقریباً 80 کے قریب ریلوے کے حادثات ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک استعفیٰ نہیں آیا۔
رابی پیرزادہ نےمزید لکھا آج میرادل رو رہاہے جو کچھ اس ٹرین کے مسافروں کے ساتھ ہوا۔ جب میں عمران خان سے سوال کرتی ہوں آپ لوگوں کو برا لگتا ہے۔ کیا حاکم وقت کی ذمہ داری نہیں کہ شیخ رشید کو برطرف کریں۔ یا یہ واقعہ بھی ہمیشہ کی طرح دبا دیاجائے گا۔
عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو جب بھی کوئی ٹرین حادثہ ہوتا تھا تو عمران خان کا مطالبہ ہوتا ہے وزیر ریلوے استعفیٰ دے
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) October 31, 2019
تقریباً 80 کے قریب ریلوے کے حادثات ہو چکیں ہیں لیکن ابھی تک استعفیٰ نہیں آیا۔#chotisibaat
رابی پیرزادہ کے علاوہ شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی سانحہ تیزگام ایکسپریس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے جلتی ہوئی ٹرین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی دعائیں اس المناک حادثے میں متاثر ہونےو الے افراد اوران کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ خدا تمام لوگوں کو اپنی امان میں رکھے آمین۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B4SSztRhIAa/"]
اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹوئٹر پر سانحہ تیزگام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ تیزگام حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کےلیے دعائے مغفرت اور (لواحقین سے) تعزیت کی۔ سانحہ کی سنگینی میں اس حقیقت کو بھی مدنظر رکھنا چاہیئے کہ اگر (مسافروں کے) سامان کی مناسب تلاشی لے لی جاتی تو اس حادثے سے بچا جاسکتا تھا۔ گیس سلنڈر، جو ممنوعہ سامان میں شامل ہے، اسے ساتھ رکھنے کی اجازت کیسے دے دی گئی۔ تحفظ و احتیاط کو ہر صورت میں فوقیت دینی چاہیے۔
Prayers & condolences for all those who lost their lives in the #Tezgam incident. Made even more tragic by the fact that it could’ve been prevented if adequate checks on baggage had been in place. How was a restricted item , a gas cylinder allowed onboard?Safety has to come first
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 31, 2019
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔