بینظیر قتل کیس پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

عدالت نے سابق صدر کے بنک اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دیا

عدالت نے سابق صدر کے بنک اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد اور بنک اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔


راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے بینظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے اشتہاری ملزم پرویز مشرف کی جائیداد اور بنک اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم ضبط کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اسلام آباد اورمکران میں ایک ایک پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے سمیت پرویزمشرف کے خلاف کیس بھی داخل دفتر کردیا، اس موقع پر عدالت نے ملزم پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔
Load Next Story