عید پر مسلمانوں کی خوشیوں میں شریک ہیں بھارتی فنکار

عیدقربان پرنمازعیداورقربانی تو مسلمان کےلئے فرض ہے مگر ہم نے اس کے پیغام کو بڑی حد تک فراموش کردیا ہے، امتیاز علی

ممسلمانوں کے اس تہوار میں ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوں، مہیش بھٹ ۔ فوٹو: فائل

عید الاضحی کے مذہبی تہوار کے پس منظر میں ایک عظیم فلسفہ ایثار و قربانی کا ہے۔

جو صرف مسلمانوں کیلیے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کے لیے ایک پیغام ہے ۔ان خیالات کا اظہار بھارتی رائٹر ڈائریکٹر وپروڈیوسر مہیش بھٹ نے ممبئی سے ٹیلیفون پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کا ایک بڑا تہوار ہے جس میں ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے مزید کہ پاک بھارت تعلقات کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھونگا۔




ہدایتکار امتیاز علی نے کہا کہ عید قربان پر نماز عید اور قربانی تو مسلمان کیلیے ایک فریضہ ہے مگر افسوس ہم عملی طور پر اس پیغام کو بڑی حد تک فراموش کرچکے ہیں۔ رائٹر شگفتہ رفیقی نے کہا کہ عید قربان سے بہت اہم درس ملتا ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے اپنی متاع عزیز کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتا۔میوزک ڈائریکٹر جوڑی سلیم سلیمان مرچنٹ نے عید پر پاکستانی بہن بھائیوں اور پرستاروں کو مبارکباد دی ۔ گلوکار سکھویندر نے کہا کہ عید کی ان خوشیوں میں پاکستانی پرستاروں کو دلی مبارک پیش کرتا ہوں۔ میری بھی خواہش ہے کہ داتا نگری میں آئوں اور متھا ٹیکوں۔ گلوکار ہربھجن سنگھ نے بھی پاکستان سمیت تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
Load Next Story