تیزگام میں مبینہ طور پر پھٹنے والا سلنڈر مل گیا

تحقیقاتی ٹیموں نے جلی ہوئی بوگی سے سلنڈر تلاش کیا، حکام


ویب ڈیسک November 01, 2019
تحقیقاتی ٹیموں نے سلنڈر تجزیے کے لئے لاہور روانہ کردیا، حکام۔ فوٹو:فائل

تحقیقاتی ٹیموں نے تیزگام میں مبینہ طور پر آتش زدگی کی وجہ بننے والا سلنڈر ڈھونڈ نکالا۔

تیز گام ایکسپریس حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور تحقیقاتی ٹیموں نے جلنے والی بوگی سے سلنڈر ڈھونڈ نکالا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر تیز گام ایکسپریس کی متاثرہ بوگی سے ملا ہے جسے تحقیقاتی ٹیموں نے اپنی تحویل میں لے کر تجزیے کے لئے لاہور روانہ کردیا۔ سلنڈر کے تجزیے کو حتمی تحقیقاتی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 74 مسافر جاں بحق

گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 74 مسافر جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثہ سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا جب کہ عینی شاہدین کے ملے جلے بیانات میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں