پاک افغان تعاون کے بغیر دہشتگردی کامقابلہ ممکن نہیں اسفندیار

پاکستان اور افغانستان کی جمہوری قوتیں دونوں ممالک میں بھرپورتعاون کی حامی ہیں۔سربراہ عوامی نیشنل پارٹی


آن لائن October 15, 2013
جمہوری قوتیں تعاون کی حامی ہیں، افغان صدر کرزئی سے ملاقات، رابطے بڑھانے پر اتفاق۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی جمہوری قوتیں دونوں ممالک میں بھرپورتعاون کی حامی ہیں۔

اس معاملے پر پاکستان میں حکومت اوراپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں ممالک تعاون کے بغیر دہشتگردی کامقابلہ نہیں کرسکتے، افغان صدرحامدکرزئی نے پاکستانی حکام سے مذاکرات کے مثبت نتائج نکلنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔



آن لائن سے گفتگومیں افراسیاب خٹک نے بتایاکہ اے این پی کے وفد نے افغان صدرکی دعوت پرافغانستان کا دورہ کیا جوانتہائی کامیاب رہا، اسفندیار ولی نے افغان صدرکوبنگلہ دیش میں انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے حوالے سے تشویش سے آگاہ کیا،دونوں رہنمائوں نے پاک افغان حکومتوں میں اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے اور عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت پراتفاق کیا۔اسفند یار ولی نے افغان صدراورعوام کو افغان کرکٹ ٹیم کی فتح پرمبارکباد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں