لاہور کو ادب کے تخلیقی شہروں میں شامل کرلیا گیا
یونیسکو کا تصدیقی خط اور ای میل مجھے موصول ہوگئی ہے، کمشنر لاہور آصف لودھی
یونیسکو نے صوبائی دارالحکومت کو ادب کے تخلیقی شہروں میں شامل کرلیا۔
کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ چند ماہ سے جاری ہماری کاوشوں کو کامیابی حاصل ہوگئی ہے اور عالمی ادارے یونیسکو نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ادب کے تخلیقی شہروں میں شامل کرلیا ہے اور اس حوالے سے یونیسکو کا تصدیقی خط اور ای میل مجھے موصول ہوگئی ہے۔
آصف لودھی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہر دم نمو پاتے ادب کی بے حد توقیر ہوئی ہے، ادب کے عالمی تخلیقی شہروں میں شمولیت بہت بڑا اعزاز ہے۔