سعودی عرب میں کام کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
پاکستانی مزدور طائف کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، سعودی وزیر
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہش مندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی حکومت نے طائف شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے پاکستانی مزدوروں کی تعداد بڑھانے سے متعلق اسلام آباد کی درخواست منظور کرلی۔
عرب نیوز کو انٹرویو ڈیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز، انسانی وسائل و ترقی سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ انہوں نے سعودی وزارت لیبر سے طائف شہر میں تعمیراتی منصوبوں میں کام کے لیے افرادی قوت میں پاکستان کا کوٹا زیادہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر سعودی وزیر نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پاکستانی مزدوروں کی تعداد بڑھانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔
ذوالفقار بخاری نے بتایا کہ سعودی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستانی مزدور طائف کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور ہمارے حکمرانوں نے بھی ہمیں یہی کہا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نئے طائف شہر میں ایئرپورٹ، رہائشی کالونیاں، یونیورسٹیز اور صنعتی زون سمیت میگا پروجکیٹس تعمیر کرے گا جس کے لیے مقامی لیبر ناکافی ہیں۔