آصف زرداری کیخلاف نیب کیسز بے بنیاد ہیں قائم علی شاہ

سابق صدر عید نوڈیرو میں منائینگے، اویس مظفرچھوٹے بھائی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ


Bearue Rerport October 15, 2013
کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں سے امن بحال ہوا جو سندھ حکومت کی کامیابی ہے۔قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کیخلاف نیب کیسز بے بنیاد ہیں، وہ عید پاکستان میں ہی منائیں گے۔

جس سے مخالفین کا منہ بند ہوجائیں گے۔ وفاق کی دلچسپی کے باعث کراچی کے حالات بہتر ہوئے،لیکن اس کامیابی میں سندھ حکومت کا اہم کردار ہے۔ ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد دہشتگردی اور ٹار گٹڈ کلنگ میں واضح کمی ہوئی ہے، پنجاب غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے فیصلے کو واپس لے اور نظر ثانی کرے ، عید کے فوری بعد سندھ میںبلد یاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں کا کام تیز کردیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کوگڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید بینظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہدا کی قبروں پر حاضری دینے کے بعد لاڑکانہ سرکٹ ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں سے امن بحال ہوا جو سندھ حکومت کی کامیابی ہے۔

صوبائی حکومت نے پولیس کے بہترین افسران کراچی میں تعینات کر تے ہوئے بلا تفریق کارروائیاں کر کے آپریشن کو شفاف بنایاہے۔ ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات اویس مظفر قابل وزیر اوران کے چھوٹے بھائی ہیں جن سے ان کے کسی قسم کوئی اختلافات نہیں، میڈیا کو ایسی خبروں سے گریز کرنا چاہیے۔



قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں نماز عید کی ادائیگی کے حوالے سے سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما گڑھی خدا بخش بھٹو میں نماز عید اور قربانی کے فرائض ادا کرینگے، ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری 3 روز نوڈیرو میں قیام کرینگے۔

اس دوران مختلف اوقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی رہنماؤں، کارکنان سے ملاقات کرینگے جبکہ بلدیاتی انتخابات اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی 25سا ل عمر مکمل ہونے پر لاڑکانہ سے ضمنی انتخابات لڑنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائیگی، پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 کی بجائے پیپلز پارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو کو این اے 204 سے دستبردار کروا کر ان کی جگہ ایم این اے منتخب کرائے جانے پر بھی رائے طلب کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |