2 دن بعد حالات مولانا کے قابو میں نہ رہے تو ہمارے قابو میں بھی نہیں رہیں گے نورالحق

نقصان جو بھی ہوگا اس کی ذمہ داری رہبرکمیٹی پر ہوگی، رکن مذاکراتی کمیٹی


ویب ڈیسک November 01, 2019
عوام کے دینی اور روحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے، نورالحق قادری (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 2 دن بعد حالات اگر مولانا فضل الرحمان کے قابو میں نہ رہے تو ہمارے بھی قابو میں نہیں رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے کل ملاقات ہوگی جس میں اہم فیصلے ہوں گے، رہبرکمیٹی کی وساطت سے مولانا فضل الرحمان تک رسائی حاصل کریں گے، مولانا اور رہبر کمیٹی کو معاہدے پر قائم رہنے کے لیے قائل کریں گے، کوشش ہے ایسی صورتحال پیدا نہ ہوجو مشکلات کا باعث بنے اور پُرامید ہیں کہ اللہ تعالی بہترکرے گا۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر 2 دن بعد حالات مولانا فضل الرحمان کے قابو میں نہ ہوئے تو ہمارے قابو میں بھی نہیں رہیں گے، نقصان جو بھی ہوگا اس کی ذمہ داری رہبرکمیٹی پر عائد ہوگی، عوام کے دینی اور روحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے، عمران خان پر بے ہودہ الزام لگاناعلما کرام کو زیب نہیں دیتا، عمران خان نے او آئی سی اور یو این کے پلیٹ فارم پر جس طرح اسلام کی جنگ لڑی بے مثال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں