لاکھوں حاجیوں نے شیطان کو کنکریاں ماریں سرمنڈواکر احرام کھول دیے
مزدلفہ میں پوری رات عبادت میں گزارنے کے بعد حجاج منیٰ پہنچے،آج اورکل بھی تینوں شیطانوں کوکنکریاں ماریں گے
KARACHI:
فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں فرزندان اسلام نے مزدلفہ سے منیٰ پہنچ کر بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں۔
رمی کے بعد قربانی کی اور سر منڈوا کر احرام کھول دیے۔ منگل کو حجاج کرام نے مزدلفہ میں پوری رات عبادت میں گزاری نماز فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک وقوف کے بعد منیٰ پہنچ کر بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں، بعد ازاں قربانی کرنے کے بعد سرمنڈوائے اور احرام کھول دیے۔ حجاج بدھ اور جمعرات کو بھی زوال کے بعد تینوں شیطانوں کو 7، 7 کنکریاں ماریں گے۔
جس کے ساتھ ہی مناسک حج پورے ہوجائیں گے۔ 12 ذوالحج کو غروب آفتاب سے پہلے تک کنکریاں مارنا لازمی ہیں، غروب آفتاب تک منی میں رہ جانے والے حجاج کوایک اور رات منی میں بسر کرنا پڑتی ہے۔ مناسک حج پورے کرنے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچنے والے حجاج خانہ کعبہ کا الوداعی طواف کرینگے۔