
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آزادی مارچ والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔
Dont dare to under estimate #PTIGovernment we are exercising self restraint because @ImranKhanPTI has desired so, if he makes a call these bunch of opportunists ll not find a place to hide in Pakistan
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 2, 2019
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اس لئے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ عمران خان نے یہ ہدایت کی ہے ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کردیں اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
آزادی مارچ کو حلوہ مارچ کا نام دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حلوہ مارچ کے دوسرے دن پشاور موڑ کے گردو نواح میں تعفن پھیل گیا ہے اور صفائی کے لئے سی ڈی اے کو کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے، کیا ہی اچھا ہو کہ پی ٹی آئی کے رضاکاروں کی طرح حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔