نیب کی خصوصی کمیٹی نے کام شروع کردیا اہم مقدمات کی تفصیلات طلب

کمیٹی مقدمات کا باری باری جائزہ لے گی، چیئرمین کو سفارشات پیش کی جائیں گی ،ذرائع

کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز اور 2 ڈی جیز شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی طرف سے زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کیلیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔

کمیٹی نے سابق اعلیٰ ترین عہدیداروں سمیت دیگر اہم مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی ان مقدمات کا باری باری جائزہ لے گی اورچیئرمین کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔ چیئرمین نیب نے زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کیلیے ڈپٹی چیئرمین کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی ہے ۔




ترجمان نیب کے مطابق خصوصی کمیٹی میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز اور 2 ڈی جیز کو شامل کیا گیا ہے، یہ کمیٹی 3 سال سے زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹائے گی ۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے ڈی جیز کو بھی مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کا آگاہی اور روک تھام ڈویژن کرپشن کے سدباب میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Load Next Story