چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کو توہین عدالت کا نوٹس

سی ڈی اے نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بیلٹنگ کیلئے جھوٹ بولا کہ عدالتی حکم پر یہ عمل شروع کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ


ویب ڈیسک November 02, 2019
سی ڈی اے نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بیلٹنگ کیلئے جھوٹ بولا کہ عدالتی حکم پر یہ عمل شروع کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چئیرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ پیش ہو کر مطمئن کریں کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے 12 نومبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالتی نوٹس میں کہا گیا کہ سی ڈی اے نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بیلٹنگ کے لیے نیلامی کا عمل شروع کیا ہے اور جاری کردہ اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق یہ عمل شروع کیا گیا، حالانکہ عدالت نے سی ڈی اے کو ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اصل مالکان سے زمینیں لے کر بااثر طبقے میں تقسیم کردی گئیں،عدالت

ہائی کورٹ کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت سے کہا تھا کہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی نیلامی کا عمل شروع کرنے کے لیے تین ہفتے دیے جائیں، عدالت نے سی ڈی اے کو پلاٹوں کی بیلٹنگ کے حوالے سے کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا اور سی ڈی اے نے غلط بیانی سے عدالت کے حکم کا استعمال کیا، عدالت کو معلوم ہوا کہ اشتہار میں غلطیاں ہیں اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی نیلامی کا عمل بھی مکمل نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |