ہمارے نزدیک طالبان آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں فضل الرحمن

امریکیوں اور اسکے اتحادیوں کا افغا نستان سے فوری انخلا ہے چاہتے ہیں، پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

بغیر شرائط مذاکرات کے آغازسے ہی ملک بہتری کی طرف بڑھ سکتا ہے، سربراہ جے یوآئی (ف)۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ بغیرشرائط مذاکرات کے آغاز سے ہی ملک بہتری کی طرف بڑھ سکتا ہے ٹیبل پربیٹھنے سے بہتری کے کئی راستے نکل سکتے ہیں۔

پارٹی رہنمائوں مولانا محمد امجد خان، مولانا محمد یوسف سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ دورہ افغانستان میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں،افغانستان کی طرف سے پا کستانی قیدیوںکی رہائی کیلیے پیشکش پرفوری رابطے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانیوں کی رہائی کرائی جا سکے۔




انھوں نے کہا کہ عید بعد وزیر اعظم سے ملیں گے اور انھیں صورت حال سے اگا ہ کریں گے جے یوآئی کے وفدکادورہ انتہائی کامیاب رہاہم نے3دن میں وہ کا میابیاں حاصل کیں جو حکومتیں حاصل نہ کرسکیں،طا لبان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،ہم نے افغانستان پر بیرونی حملے کی مخالفت کی تھی اورآج بھی مخالفت کر تے ہیں،ہم امریکیوں اوراس کے اتحادیوں کا افغا نستان سے فوری انخلاہے چاہتے ہیں،طاقت کا ستعمال کسی مسئلے کاحل نہیں۔
Load Next Story