راولپنڈی میں نومولود بچی کو فروخت کرنے والی خاتون ہیلتھ ورکر گرفتار

پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکر نورین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک November 02, 2019
پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکر نورین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی فوٹو:ٖفائل

راولپنڈی پولیس نے 2 دن کی نومولود بچی کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان میں لیڈی ہیلتھ ورکر نورین کو اقصی نامی خاتون نے بچی دی تھی جسے نورین فروخت کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ شہری عمیر نے پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے کارروائی کی اور بچی برآمد کرلی۔

پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکر نورین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں