پختونخوا اسمبلی 4 ماہ بعد بھی قائمہ کمیٹیاں نہ بن سکیں

جب تک کئی امور آئوٹ ڈیٹ ہونے کے باعث فائلوں میں پڑے ،پڑے اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے۔


Numainda Express October 15, 2013
قائمہ کمیٹیوں سے متعلقہ امور فائلوں کی نذر، ایوان کی کارروائی بھی متاثر ہونے لگی۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی عدم تشکیل کے باعث ایوان کی جانب سے مذکورہ کمیٹیوں کو ارسال کیا جانے والا بزنس فائلوں کی نذر ہوکر رہ گیا ہے جن پرکمیٹیوں کی تشکیل کے بعد ہی کارروائی کا آغاز ہوسکے گا جب تک کئی امور آئوٹ ڈیٹ ہونے کے باعث فائلوں میں پڑے ،پڑے اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان نے 29 مئی کو اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھایا تھا تاہم 4 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہیں ہوپائی تاہم دوسری جانب اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران استحقاق کمیٹی کے علاوہ دیگر قائمہ کمیٹیوں کو بھی ایوان کی جانب سے مختلف تحاریک التوا ،توجہ دلائو نوٹس اور دیگر بزنس ارسال کیا جارہا ہے۔



قائمہ کمیٹیوں کی عدم تشکیل کے باعث کمیٹیوں کو ارسال کردہ بزنس کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہوسکی اور کمیٹیوں کے وجود میں آنے کے بعد ہی ان پر کاروائی شروع ہوپائے گی تاہم کمیٹیوں کی تشکیل اور اور ان کی جانب سے ان کو ارسال کردہ بزنس پر کام شروع ہونے تک کئی امور فائلوں میں پڑے ہوئے ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |