ن لیگ کی اکثریت جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہےگیلانی

پنجاب کے علاوہ کسی اسمبلی نے نئے صوبے بنانے کے حوالے سے قرار داد منظور نہیں کی۔

پنجاب کے علاوہ کسی اسمبلی نے نئے صوبے بنانے کے حوالے سے قرار داد منظور نہیں کی۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی بڑی تعداد جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حق میں ہے اور یہ بات اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں ثابت ہوجائے گی۔ وہ لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں نئے صوبے بنانے کے حق میں ہیں، پنجاب کے علاوہ کسی اسمبلی نے نئے صوبے بنانے کے حوالے سے قرار داد منظور نہیں کی جبکہ پنجاب اسمبلی نے اپنی مرضی سے نیا صوبہ بنانے کے حوالے سے قرارد اد منظور کی، اگر انہیں اعتراض تھا تو قرار داد منظور نہ کرتے، جنوبی پنجاب کے عوام اپنا حق مانگتے ہیںاور انہیں اپنا حق لینے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
Load Next Story