نیب میں محکمہ ریلویز کے 6 کیسز جلد نمٹانے کی حکمت عملی تیار
ریلوے افسران نیب میں کیسز کی تحقیقات جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے نیب حکام کے ساتھ تعاون کریں،۔وزیر ریلوے
وفاقی حکومت نے نیب میں پاکستان ریلویزکے زیرالتواء 6 کیسوں کی تحقیقات عیدالاضحیٰ کے بعدجلد مکمل کرانے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی۔
وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے ریلوے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نیب میں کیسز کی تحقیقات جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے نیب حکام کے ساتھ تعاون کریں ۔ذرائع نے بتایاکہ نیب کے چیئرمین کی عدم موجودگی کے باعث پاکستان ریلویزمیںکرپشن کے 6کیسزجن میںچائنا کی ڈونگ فینگ الیکٹرک کمپنی سے ناکارہ 69انجنوں کی خریداری، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی 75 خراب انجنوں کی خریداری ،ریلوے اسکریپ کوکوڑیوں کے بھاؤ اپنے من پسند افراد کو فروخت کرنے اور راولپنڈی میں بینک روڈ پرایک لاکھ اسکوائر فٹ زمین کو اونے پونے داموں پرفروخت کرنا، سابق صدرجنرل پرویزمشرف کے دورمیںریلوے کے وزیرلیفٹیننٹ جنرل (ر)جاویداشرف قاضی،لیفٹیننٹ جنرل(ر) سعید الظفر اور میجر جنرل( ر)حسن بٹ کی طرف سے لاہورمیںرائل پام کلب کو140 کینال اراضی ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے کے کیس کی تحقیقات بھی نیب میں موجود ہیں جبکہ ان پر سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ محفوظ کر رکھاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلویز افسران کی ایک اعلیٰ سطح میٹنگ میں کہاکہ چیئرمین نیب کی تقرری کے بعد ریلویزمیں کرپشن کے مزید 7کیسز بجھوائے جائیں جن میں پیپلز پارٹی کے سابق دور میں بزنس ٹرین کے مالک سینیٹر ظفر اقبال کے ساتھ 55کروڑ روپے کا ٹھیکہ صرف 35کروڑ روپے میں کرنے سمیت دیگر کسیزشامل ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ عید الاضحیٰ کے بعد وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ریلوے حکام کے ہمراہ نیب کے چیئرمین قمرزمان چوہدری سے ملاقات کریں گے اور ان سے درخواست کی جائے گی کہ نیب میں زیر التوا پاکستان ریلویز کے کیسز پر جلد سے جلد تحقیقات مکمل کی جائیں تاکہ ان افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے ۔