گاؤں کے سارے چور مل جائیں تو سمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے مراد سعید

جعلی اکاؤنٹ، ٹی ٹی، اقامہ، کمیشن اور کرپشن والے سب ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک November 02, 2019
عمران خان نہ کھاتے ہیں اور نہ کھانے دیتے ہیں۔ مراد سعید فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ جب گاؤں کے سارے چور مل جائیں تو سمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مراد سعید نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ، ٹی ٹی، اقامہ، کمیشن اور کرپشن والے سب ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں۔ ابو بچاؤ، اقامہ چھپاؤ، کمیٹی دلاؤ اور کرپشن بچاؤ والے سارے یکجا ہوگئے ہیں۔ ان کا نعرہ تھا کہ ''کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے''۔

وفاقی وزیر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نعرہ تھا کہ ''کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے''۔عمران خان سے مسئلہ یہ ہے کہ نہ کھاتے ہیں اور نہ کھانے دیتے ہیں، بلکہ جو یہ کھا چکے وہ بھی نکلوا کر عوام پر لگانا چاہتے ہیں۔'' گاوں کے سارے چور جب مل جائیں تو سمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |