سدھو کی دورہ پاکستان کے لیے بھارتی حکومت سے این او سی کے لیے درخواست
سدھو ڈیرہ بابا نانک پر بھارتی حکومت کی منعقدہ تقریبات میں شریک نہیں ہوں گے
وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیے سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی حکومت سے این او سی کے لیے درخواست دے دی ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو جو کہ وزیراعظم عمران خان کے دوست اور سابق کرکٹر ہیں، انہیں 9 نومبر کو کرتارپورراہداری کھولے جانے کی تقریب میں مدعوکیا گیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو گزشتہ برس راہداری کے سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے جس پر بھارت میں شدت پسندوں کی طرف سے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
نوجوت سنگھ کی اہلیہ ڈاکٹرنوجوت کور کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان کے شوہر نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے پاکستان جانے کے لیے این او سی کی درخواست کی ہے، ڈاکٹر نوجوت کور کے مطابق ان کے شوہر ڈیرہ بابا نانک پر بھارتی حکومت کی طرف سے منعقد کی جارہی تقریبات میں شریک نہیں ہوں گے صرف گوردوارہ دربار صاحب ماتھا ٹیکنے جائیں گے۔