گوادرپورٹ کاکنٹرول چین کے حوالے کرنیکی منصوبہ بندی

سنگاپورفوری طورپربندرگاہ چھوڑنے پرتیار،حکومت پاکستان نے منظوری دیدی، برطانوی اخبار۔


INP September 01, 2012
سنگاپورفوری طورپربندرگاہ چھوڑنے پرتیار،حکومت پاکستان نے منظوری دیدی، برطانوی اخبار. فوٹو: فائل

برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان گوادر پورٹ کا کنٹرول سنگاپورسے لے کرچین کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، سنگاپور فوری طور پربندرگاہ کا کنٹرول پاکستان کے حوالے کرنے پر تیار ہے، پاکستان نے اس کی منظوری دیدی ہے۔

جمعے کو برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی اسٹرٹیجک بندرگاہ گوادر کا آپریشنل کنٹرول سنگاپور سے لے کر چین کے حوالے کرنے کے لیے چین سے مذاکرات کر رہا ہے۔ پورٹ اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیربابرغوری نے کہا کہ ہم سنگاپورسے ایسے معاہدے پر پہنچ چکے ہیں جہاں وہ گوادر پورٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور ہمارے اس کے کنٹرول کے لیے چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ایسا کوئی بھی اقدام جس سے چین کا اثررسوخ اس کے اتحادی پاکستان پرہواسے علاقائی حریف بھارت اورامریکا بہت غورسے دیکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں