ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے
نماز عید کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی اتباع کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کررہے ہیں۔
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے اور لاکھوں فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔
ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہات میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ،جس میں دہشتگردی کے خاتمے اورملکی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جس کے بعد فرزندان توحید حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں مینڈھوں، دنبوں، بکروں ، گائیں اور اونٹوں کی قربانی کررہے ہیں ، مسلمانوں کی جانب سے سنت ابراہیمی پرعمل کا یہ سلسلہ جمعے تک جاری رہے گا۔
صدر مملکت ممنون حسین فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں اس وقت حجاز مقدس میں موجود ہیں تاہم وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے نماز عید رائے ونڈ، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاڑکانہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی جبکہ چف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لاہور میں نماز عید ادا کی۔